مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو 35 سال پیچھے لے گئی،سی پیک کے تمام معاہدے منظر عام پر لائے جائیں گے،رکن قومی اسمبلی فیصل ووڈا

اسلام آباد ۔ 10ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی فیصل ووڈا نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو 35 سال پیچھے لے گئی ہے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”آن دی فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تمام معاہدے منظر عام پر لائے جائیں گے۔ انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 10ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی فیصل ووڈا نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو 35 سال پیچھے لے گئی ہے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”آن دی فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تمام معاہدے منظر عام پر لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چین کو بائی پاس نہیں کرنا چاہتے، چین کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں اور چین ہمارا ایک اچھا اور بااعتماد دوست ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ سب کچھ نہیں ہوگا جو سابق حکومتیں کرتی رہی ہیں۔ رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سی پیک کے حوالے سے اگر کوئی ون سائیڈڈ پروگرام ہو بھی گئے ہیں تو حکومت چائنہ کے ساتھ اس کا از سرنو جائزہ لے گی اور سی پیک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے جو کچھ کیا وہ اربوں کا نہیں کھربوں روپے کا معاملہ ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو 35 سال پیچھے لے گئی ہے۔ فیصل ووڈا کا کہنا تھا کہ ہم عوام کے سامنے حقائق لائیں گے تاکہ عوام ہمارے ساتھ مل کر ملک کے لئے قربانی دیں۔