اسلام آباد۔ 29 مئی(اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ میرا قصور یہ ہے کہ میں نواز شریف کی بیٹی ہوں‘ نواز شریف کو پریشان کرنے کے لئے مجھے تنگ کیا جارہا ہے‘ میں نواز شریف کی طاقت اور قوم کی بیٹی ہوں‘ پاکستان کا سر نہیں جھکنے دوں گی۔ منگل کو پنجاب ہاﺅس میں اپنے …
مسلم لیگ (ن) کی رہنمامریم نواز کی والد کے ہمراہ پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 29 مئی(اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ میرا قصور یہ ہے کہ میں نواز شریف کی بیٹی ہوں‘ نواز شریف کو پریشان کرنے کے لئے مجھے تنگ کیا جارہا ہے‘ میں نواز شریف کی طاقت اور قوم کی بیٹی ہوں‘ پاکستان کا سر نہیں جھکنے دوں گی۔ منگل کو پنجاب ہاﺅس میں اپنے والد سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس میں احتساب عدالت میں دیا گیا بیان پڑھ کر سناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین دن میرے جوابات احتساب عدالت میں ریکارڈ کئے گئے۔ مجھ پر ایک سوال یہ تھا کہ یہ مقدمہ آپ پر کیوں بنایا گیا۔ اس سوال اور جواب کو عوام کے سامنے رکھوں گی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا جو فیصلہ آیا تب بھی سوالات اور ثبوت وہی تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں وطن عزیز کی کسی خاتون‘ کسی ماں‘ کسی بہن اور کسی بیٹی کو اس طرح اتنی پیشیاں نہیں بھگتنا پڑیں۔








