پاکستان کے آئین پر یقین رکھتے ہیں اور عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں مسلم لیگ ( ن ) کی رہنما انوشہ رحمٰن اور بیرسٹر ظفر اللہ کی میڈیا سے گفتگو اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں شریف خاندان کی جانب سے نظر ثانی کیلئے دائر درخواستیں مسترد ہونا مایوس کن ہے۔ جمعہ کو سپریم کورٹ …
مسلم لیگ ( ن ) کی رہنما انوشہ رحمٰن اور بیرسٹر ظفر اللہ کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
پاکستان کے آئین پر یقین رکھتے ہیں اور عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں
مسلم لیگ ( ن ) کی رہنما انوشہ رحمٰن اور بیرسٹر ظفر اللہ کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں شریف خاندان کی جانب سے نظر ثانی کیلئے دائر درخواستیں مسترد ہونا مایوس کن ہے۔ جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان اور بیرسٹر ظفر اللہ خان نے کہا کہ ہم پاکستان کے آئین پر یقین رکھتے ہیں، عدالتوں کے فیصلے مانے جاتے ہیں، انارکی نہیں پھلائی جاتی، ہم نے تحفظات کے باوجود عدالتی فیصلہ تسلیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ نظر ثانی ہماری خواہش تھی، ہمارے بھی دلائل تھے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے کبھی بھی پرویز مشرف کو نہیں بلایا، جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا جب بھی اس حوالے سے پرویز مشرف کو خط لکھتے تھے تو پرویز مشرف بہانے بنا کر پیش نہیں ہوئے لیکن سابق وزیر اعظم نواز شریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے، نواز شریف نے کبھی بھی نہیں کہا کہ میں وزیراعظم ہوں، میں پیش نہیں ہوں گا، سابق وزیراعظم نواز شریف نے عدالت کے فیصلے کا نہ صرف احترام کیا بلکہ اس پر عمل بھی کیا ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے شفاف ٹرائل کی یقین دہانی کرائی ہے ، انصاف کرنا عدالت کا کام ہے۔








