مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز سرجری کیلئے لندن سے جنیوا روانہ، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز اپنی سرجری کے لئے آج (بدھ کو) لندن سے جنیوا روانہ ہو گئی ہیں، مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) کی حیثیت سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے جنوری کے تیسرے ہفتے میں پاکستان واپس آئیں گی۔