اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرحوم رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کے ایصال ثواب کے لیے ان کی رہائشگاہ پر قرآن اور قل خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ نامور عالم دین حافظ نسیم خلیل نے مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر و حوصلے کی دعا کرائی۔ حافظ نسیم خلیل نے اس موقع پر کہا کہ عرفان صدیقی سچے عاشق رسولﷺ تھے۔ ان …
مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما سینیٹر عرفان صدیقی کی رسم قل کی ادائیگی

مزید خبریں
اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرحوم رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کے ایصال ثواب کے لیے ان کی رہائشگاہ پر قرآن اور قل خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ نامور عالم دین حافظ نسیم خلیل نے مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر و حوصلے کی دعا کرائی۔ حافظ نسیم خلیل نے اس موقع پر کہا کہ عرفان صدیقی سچے عاشق رسولﷺ تھے۔ ان کی تحریروں خاص طور پر ‘مکہ مدینہ’ کتاب میں ان کی اللہ اور اس کے آخری رسول ﷺ سے عقیدت، عشق و محبت کی خوشبو محسوس کی جاسکتی ہے۔
نامور شخصیات، سینئر صحافیوں، کالم نگاروں، عزیز و اقارب سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد اجتماعی دعا میں شریک ہوئی۔ اس موقع پر شرکا نے سینیٹر عرفان صدیقی کی علمی، ادبی، صحافتی اور سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک صاحب علم، دردمند انسان اور سنجیدہ فکر روشن مزاج رہنما تھے جنہوں نے اپنی تحریروں اور پارلیمانی کردار کے ذریعے معاشرتی شعور بیدار کیا۔
مرحوم کے بیٹوں عمران صدیقی، نعمان صدیقی، بھائیوں اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی علالت کے بعد 11 نومبر کو اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی وفات سے ملک ایک صاحب بصیرت دانشور، صحافی اور محب وطن سیاسی رہنما سے محروم ہو گیا۔








