مسلم لیگ (ن )کے قائم مقام صدر سردار یعقوب ناصر کا انٹرویو

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن )کے قائم مقام صدر سردار یعقوب ناصر نے کہا ہے کہ سیاستدانوں سمیت تمام اداروں کو اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا ، حدود سے تجاوز کرنے سے ہی خرابیاں پیداہوتی ہیں، مسلم لیگ (ن) اس وقت مشکل حالات میں ہے تاہم میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ 2018ءکے انتخابات بھی مسلم لیگ نون ہی …

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن )کے قائم مقام صدر سردار یعقوب ناصر نے کہا ہے کہ سیاستدانوں سمیت تمام اداروں کو اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا ، حدود سے تجاوز کرنے سے ہی خرابیاں پیداہوتی ہیں، مسلم لیگ (ن) اس وقت مشکل حالات میں ہے تاہم میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ 2018ءکے انتخابات بھی مسلم لیگ نون ہی جیتے گی، نواز شریف کو کبھی بھی حکومت پوری نہیں کرنے دی گئی ، ان کے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش ہوئی ہے، مریم نواز کسی بھی طور پر بے نظیر سے پیچھے نہیں ، آہستہ آہستہ تجربہ حاصل کرلیں گی، چوہدری نثار علی خان ایک سمجھدار سیاستدان ہیں انہیں نواز شریف کا مشکل وقت میں ساتھ دینا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی کے ویب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سردار یعقوب ناصر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن اس وقت مشکل ترین حالات سے دوچار ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ ہم ان مشکلات پر قابو پا لیںگے اور ہماری پارٹی ہی 2018ءکے انتخابات جیتے گی کیونکہ مسلم لیگ نون نے تمام دیگر سیاسی جماعتوں سے زیادہ ڈلیور کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر ادارے کی اپنی ذمہ داریاں ہوتی ہیں لیکن بعض اوقات کچھ ادارے اپنی حدود سے تجاوز کرتے ہیں جو میاں نوازشریف برداشت نہیں کرتے تو محاذ آرائی شروع ہو جاتی ہے اور سارا الزام نواز شریف پر ڈال دیا جاتا ہے۔ نواز شریف کی ہمیشہ یہی خواہش رہی ہے کہ تمام ادارے اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کریں ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ احتساب ہونا چاہئے ،کوئی بھی اس کے خلاف نہیں لیکن اس طرح کا احتساب ہمیں منظور نہیں کہ ایک معمولی سی بات پر نواز شریف کو فارغ کردیا جائے۔ انہیں تھوڑا صبر کرنا چاہئے تھا، نیب کے ریفرنس کاانتظار کرنا چاہئے تھا، اس لئے ہم کہتے ہیں کہ یہ سازش ہے اور یہ سازش کہاں سے ہوئی اگر بتا دیا تو مزید خرابی ہوگی۔ نواز شریف پھنس گئے باقی سب کو کلین چٹ مل گئی ، پاناما میں تو نواز شریف کا نام تک نہیں ہے جن کا نام ہے وہ مزے کررہے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply