مسلم کمرشل بینک کی آمدنی میں 6 ماہ کے دوران 29 فیصد اضافہ

191

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) رواں سال 2020ءکی پہلی ششماہی میں مسلم کمرشل بینک (ایم سی بی) کی آمدنی میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جنوری تا جون 2020ءکے دوران ایم سی بی کی بعد از ٹیکس آمدن 13.4 ارب روپے تک بڑھ گئی جس کے نتیجہ میں بینک کی فی حصص آمدنی بھی 11.33 روپے تک پہنچ گئی۔ ایم سی بی کے مالیاتی نتائج کے مطابق اس دوران بینک کی رپورٹ انٹرنیٹ انکم (این آئی آئی) 38.3 ارب روپے رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اپریل تا جون 2020ءکے دوران سکیورٹیز کی فروخت پر68 فیصد کمی سے خسارہ کا حجم 51 ملین روپے تک کم ہوا ہے۔