اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):مسلم کمرشل بینک (ایم سی بی) کے بعد ازٹیکس منافع میں جاری سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 21فیصد نمو ریکارڈ کی گئی ۔
بینک کی سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق کیلنڈر سال کے پہلے 6 ماہ میں ایم سی بی کو 34.61 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہے ، گزشتہ سال اسی مدت میں ایم سی بی کو 28.59 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع ہواتھا۔ کیلنڈر سال کے پہلے 6 ماہ میں بینک کی فی حصص آمدنی 29.21 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 24.13 روپے تھی ۔
سال کی دوسر ی سہ ماہی میں ایم سی بی کو 16.79 ارب روپے کابعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سا ل کی اسی مدت کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال اسی مدت میں ایم سی بی کو 14.67 ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع ہوا تھا۔ دوسری سہ ماہی میں ایم سی بی کی فی حصص آمدنی 14.17 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 12.38 روپے تھی۔