مسیحوں کے روحانی پیشواپوپ فرانسز 14ستمبر سے قزاخستان کا2روزہ سرکاری دورہ کریں گے

الماتی۔12اپریل (اے پی پی):کیتھولک چرچ کے سربراہ و مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسز 14ستمبر کو قزاخستان کا2روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے نے قزاخستان کی پریذیڈینسی کے حوالے سے بتایا کہ پوپ فرانسز نے قزاخستان کے صدر قاسم جومارت توکایف کے ساتھ وڈیو کانفرنس کے دوران اپنے دورے اور 14 اور 15ستمبر کو منعقد ہونے والی 7ویں کانگریس آف ورلڈ اینڈ ٹریڈشنل ریلیجنز میں اپنی شرکت کی …

الماتی۔12اپریل (اے پی پی):کیتھولک چرچ کے سربراہ و مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسز 14ستمبر کو قزاخستان کا2روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے نے قزاخستان کی پریذیڈینسی کے حوالے سے بتایا کہ پوپ فرانسز نے قزاخستان کے صدر قاسم جومارت توکایف کے ساتھ وڈیو کانفرنس کے دوران اپنے دورے اور 14 اور 15ستمبر کو منعقد ہونے والی 7ویں کانگریس آف ورلڈ اینڈ ٹریڈشنل ریلیجنز میں اپنی شرکت کی تصدیق کی اور دوطرفہ امور بارے بات چیت کی۔ واضح رہے کہ پوپ فرانسز جون میں لبنان،جولائی میں جمہوریہ کانگو ، جنوبی سوڈان اور کینیڈا کا دورہ کریں گے۔