سرگودھا۔ 20 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)محمد وسیم اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے یوپی چرچ نوری گیٹ میں کرسمس کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ دونوں افسران نے مسیحی کیموٹی کوکرسمس کی مبارکباد دی اور کرسمس کا کاٹ کاٹا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) محمد وسیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس کے موقع پر ضلع بھر میں مثالی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے امن، محبت اور یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈی سی سرگودھا نے کہا کہ تمام مذاہب امن، دوستی اور باہمی احترام کے اصولوں کی تعلیم دیتے ہیں ، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی ضرورت آج پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں، بشمول مسیحیوں، کو یکساں حقوق حاصل ہیں ، حکومت پنجاب ان کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے۔
انہوں نے مسیحی کمیونٹی کی پاکستان کی ترقی میں اہم خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسیحی کمیونٹی ہمارے معاشرے کا ایک اہم حصہ ہے،مسیحی برادری تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات فراہم کر رہی ہے۔