مسیحی برادری کی ملکی ترقی اور فلاح میں خدمات قابلِ تحسین ہیں، سینیٹر روبینہ خالد

چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)سینیٹر روبینہ خالد نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسٹر محبت، قربانی اور امید کا پیغام دیتا ہے ۔ایسٹر کے موقع پر بی آئی ایس پی کی جانب سے جاری بیان میں سینٹر روبینہ خالد نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو برابر حقوق حاصل ہیں۔

اسلام آباد۔5اپریل (اے پی پی):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)سینیٹر روبینہ خالد نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسٹر محبت، قربانی اور امید کا پیغام دیتا ہے ۔ایسٹر کے موقع پر بی آئی ایس پی کی جانب سے جاری بیان میں سینٹر روبینہ خالد نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو برابر حقوق حاصل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کی ملکی ترقی اور فلاح میں خدمات قابلِ تحسین ہیں۔سینٹر روبینہ خالد نے مزید کہا کہ باہمی احترام، رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بلا امتیاز مستحقین کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہے،اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسٹر ہمیں انسانیت، خدمت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔

سینٹر روبینہ خالد نے کہا کہ آئینِ پاکستان تمام شہریوں کو مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے،ملک میں امن، اتحاد اور ترقی کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

 

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔