سرینگر ۔ 10 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کہاہے کہ مقبوضہ علاقے کے طول و عرض میں بھارتی قابض فورسز کی طرف سے نہتے کشمیریوں کا قتل عام مسلسل جاری ہے جسے بدترین ریاستی دہشت گردی کے سوا کوئی نام نہیں دیاجاسکتا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت قائدین نے ان خیالات کا …
مشترکہ حریت قیادت کی طرف سے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ریڈونی میں نہتے کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت

مزید خبریں
سرینگر ۔ 10 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کہاہے کہ مقبوضہ علاقے کے طول و عرض میں بھارتی قابض فورسز کی طرف سے نہتے کشمیریوں کا قتل عام مسلسل جاری ہے جسے بدترین ریاستی دہشت گردی کے سوا کوئی نام نہیں دیاجاسکتا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت قائدین نے ان خیالات کا اظہار سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کولگام کے علاقے ریڈ ونی میںبھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک معصوم بچی سمیت تین کشمیریوںکے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ خون کی بھوکی بھارتی قابض فورسز نہتے کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہوںنے ریڈونی میں یہی وطیرہ اپناتے ہوئے عندلیب، شاکر احمد کھاندے اور ارشاد احمدکو قتل کیا۔








