کینبرا۔13مارچ (اے پی پی):آسٹریلیا کے وزیرِ توانائی نے اعلان کیا ہے کہ حکومت مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث پیدا ہونے والی ممکنہ سپلائی رکاوٹوں سے نمٹنے کے لیے اپنے ملکی ذخائر سے 762 ملین لیٹر تک پٹرول اور ڈیزل جاری کرے گی۔شنہوا کے مطابق وزیرِ توانائی کرس بوون نےکہا ہے کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل کے لیے 20 فیصد تک ایندھن جاری کرنے کی اجازت دے گی تاکہ …
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ، آسٹریلیا کا 762 ملین لیٹر ایندھن ذخائر سے جاری کرنے کا اعلان

مزید خبریں
کینبرا۔13مارچ (اے پی پی):آسٹریلیا کے وزیرِ توانائی نے اعلان کیا ہے کہ حکومت مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث پیدا ہونے والی ممکنہ سپلائی رکاوٹوں سے نمٹنے کے لیے اپنے ملکی ذخائر سے 762 ملین لیٹر تک پٹرول اور ڈیزل جاری کرے گی۔شنہوا کے مطابق وزیرِ توانائی کرس بوون نےکہا ہے کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل کے لیے 20 فیصد تک ایندھن جاری کرنے کی اجازت دے گی تاکہ سپلائی چین میں ممکنہ خلل کو کم کیا جا سکے۔اس فیصلے کے تحت ڈیزل کے قومی کم از کم ذخائر کو 2.7 ارب لیٹر سے کم کر کے 2.2 ارب لیٹر جبکہ پٹرول کے ذخائر کو 1 ارب لیٹر سے کم کر کے 700 ملین لیٹر تک کر دیا جائے گا۔کرس بوون کے مطابق یہ اقدام انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کی جانب سے رکن ممالک کو ایندھن کے ذخائر جاری کرنے کی درخواست کے جواب میں کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے ایندھن فراہم کرنے والی کمپنیوں کو اپنی سپلائی چین کو زیادہ لچکدار طریقے سے منظم کرنے میں مدد ملے گی، تاہم یہ ایندھن فوری طور پر مارکیٹ میں جاری نہیں کیا جائے گا۔وزیرِ توانائی نے کہا کہ اس وقت آسٹریلیا میں ایندھن کی فراہمی محفوظ ہے اور مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود جہاز معمول کے مطابق ملک پہنچ رہے ہیں، تاہم اگر تنازع طویل ہوا تو مستقبل میں سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ موجود ہے۔








