مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کے حل میں مدد کے لیے تیار ہیں، روس

اقوام متحدہ۔25مارچ (اے پی پی):روس نے مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کے تمام فریقین سے لڑائی فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لیے سیاسی اور سفارتی سطح پر تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق یہ بات اقوامِ متحدہ میں روس کے مستقل مندوب واسیلے نیبینزیا نے مشرق وسطی کی صورتحال پر سلامتی کونسل …

اقوام متحدہ۔25مارچ (اے پی پی):روس نے مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کے تمام فریقین سے لڑائی فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لیے سیاسی اور سفارتی سطح پر تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق یہ بات اقوامِ متحدہ میں روس کے مستقل مندوب واسیلے نیبینزیا نے مشرق وسطی کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی کشیدگی کے حوالے سے ہم تمام فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہم فریقین سے فوری طور پر دشمنی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ روس سیاسی اور سفارتی بنیادوں پر کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔