مشرق وسطی کو انتہا پسندی کے نئے خطرات کا سامناہے ، محمد جواد ظریف

تہران ۔ 03 مارچ (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کو انتہا پسندی کے نئے خطرات کا سامنا ہے۔بوسنیا ہرزگوینا میں مقیم ایرانی شہریوں کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ مشرق وسطی کو نئے خطرات کا سامنا ہے اور یہ خطرہ انتہا پسندی کا خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دین کا انتہا پسندی سے کوئی تعلق نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ جس طرح انیس سو نوے کے عشرے میں یورپ کے انتہا پسندوں کا عیسائی مذہب سے تعلق نہیں تھا