واشنگٹن ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) صدر باراک اوباما کی اہلیہ مشل اوباما نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کی شدید مذمت کی ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست نیو ہمشائر میں ہلیری کلنٹن کے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے امریکی خاتون اول نے کہا کہ ری پبلکن امیدوار ٹرمپ کے خواتین کے بارے میں نازیبا بیان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح …
مشل اوباما کی جانب سے ٹرمپ کے بیانات کی شدید مذمت

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) صدر باراک اوباما کی اہلیہ مشل اوباما نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کی شدید مذمت کی ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست نیو ہمشائر میں ہلیری کلنٹن کے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے امریکی خاتون اول نے کہا کہ ری پبلکن امیدوار ٹرمپ کے خواتین کے بارے میں نازیبا بیان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کھلے عام نازیبا گفتگو کرنا نا مناسب بات ہے۔ریاست کیلی فورنیا میں انتخابی ریلی سے خطاب میں ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اپنی مہم کے دوران ایک بالکل مختلف اقدار اور نظریات پیش کررہے ہیں۔ اب ثابت ہوچکا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کون ہیں؟ اور ان انتخابات میں ہمیں یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ہم کون ہیں۔








