کوئٹہ۔ 19 جنوری (اے پی پی):کوئٹہ میں متعین ایران کے قونصل جنرل محمد کریم تودیشکی نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پاکستان کے مشکور ہیں ۔ ایران میں امن و امان مکمل طور پر برقرار ہے اور تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب کے پروگرام حال احوال میں صحافیوں سے گفتگو …
مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پاکستان کے مشکور ہیں ، قونصل جنرل ایران

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 19 جنوری (اے پی پی):کوئٹہ میں متعین ایران کے قونصل جنرل محمد کریم تودیشکی نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پاکستان کے مشکور ہیں ۔ ایران میں امن و امان مکمل طور پر برقرار ہے اور تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب کے پروگرام حال احوال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بلوچستان یونین ٓاف جرنلسٹ اور کوئٹہ پریس کلب کے عہدیداران عرفان سعید، منظور احمد، سیدگلزار شاہ،رشید بلوچ، نعمت اللہ اخونزادہ،ظایر خان ناصر،ظفر بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے۔
ایران کے قونصل جنرل محمد کریم تودیشکی نے کہا کہ کوئٹہ پریس کلب آکر خوشی محسوس ہوئی۔ایران میں مظاہرین کے کچھ مطالبات اور اقتصادی مسایل، معاشی بحران واصلاحات ضروری تھے جس پرایران کے وزراء نے مظاہرین سے ملاقاتیں و مذاکرات کیے۔ایران میں7 جنوری تک پرامن احتجاج ہوا پھربیرون ملک سے مداخلت کے بعد مظاہرین نے مساجد،امام بارگاہوں اور پولیس اسٹیشنز کو جلایا، مشکل وقت ساتھ دینے پر پاکستان کے مشکور ہیں ،محمد کریم تودیشکی نے کہا کہ ایران کےعوام نے اپنی حکومت کے حق میں لاکھوں کی تعداد میں مظاہرے کئے، انٹرنیٹ بند کرنے سے مظاہرین کا بیرون ملک سے رابطے منقطع ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے بعد ایران نے ہمیشہ پابندیوں کا سامنا کرکے ترقی کی منازل طے کی ہے، ایران اور پاکستان کے درمیان سیاسی و اقتصادی رابطے موجود ہے جیسے مزید مستحکم بنایا جائے گا۔ ایران کے قونصل جنرل محمد کریم تودیشکی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے صحافیوں کے درمیان خبروں اور معلومات کے تبادلوں کا نظام جلد وضع کیا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کے صحافی ایک دوسرے کے ساتھ مستند اور قابل اعتماد معلومات کا تبادلہ کرسکیں۔








