اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے یورپی یونین کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال بالخصوص افغانستان کے تناظر میں امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئس کاشن اور افغانستان میں یورپی یونین کے خصوصی نمائندہ رولینڈ کوبیا سمیت دیگر شامل تھے۔ …
مشیرقومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ سے یورپی یونین کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے یورپی یونین کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال بالخصوص افغانستان کے تناظر میں امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئس کاشن اور افغانستان میں یورپی یونین کے خصوصی نمائندہ رولینڈ کوبیا سمیت دیگر شامل تھے۔ سفیر نے خطہ اور افغانستان میں پائیدار امن و خوشحالی کیلئے یورپی یونین کے کردار کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین تمام علاقائی اور بین الاقوامی ممالک سے رابطے اور مشاورت سے افغانستان میں امن کی خواہاں ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا اور اسے سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان کو درپیش چیلنجز سے آگاہ ہے اور پاکستان جس طرح ان چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ سفیر نے قومی سلامتی کے مشیر سے انسداد دہشت گردی، فوجی اور انٹیلی جنس تعاون اور افغانستان میں اندرونی سیاسی امن عمل کے امور سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔








