مشیرِ اطلاعات و تعلقات عامہ ثمر ہارون بلور سے الیکٹرانک میڈیا کے بیورو چیفس کی ملاقات

مشیرِ اطلاعات و تعلقاتِ عامہِ خیبرپختونخوا ثمر ہارون بلور سے الیکٹرانک میڈیا کے بیورو چیفس نے ملاقات کی۔محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں صوبے کی موجودہ صورتحال، ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد حکومتی اقدامات، امن و امان اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

پشاور۔ 27 اکتوبر (اے پی پی):مشیرِ اطلاعات و تعلقاتِ عامہِ خیبرپختونخوا ثمر ہارون بلور سے الیکٹرانک میڈیا کے بیورو چیفس نے ملاقات کی۔محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں صوبے کی موجودہ صورتحال، ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد حکومتی اقدامات، امن و امان اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران مشیرِ اطلاعات نے صحافیوں کو صوبے کے مختلف اضلاع میں جاری حکومتی اقدامات اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ثمر ہارون بلور نے کہا کہ عوام کی مشکلات میں کمی لانے، ان کے مسائل حل کرنے اور جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی بہتری اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کوششیں جاری ہیں اور اس ضمن میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔مشیرِ اطلاعات نے کہا کہ میڈیا عوامی مسائل کی نشاندہی اور انہیں متعلقہ حکام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، حکومت اور میڈیا کے درمیان مؤثر رابطہ نہ صرف عوامی مسائل کو اجاگر کرنے بلکہ ان کے حل کے لیے بھی ناگزیر ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ان کے دفاتر کے دروازے عوام اور صحافیوں کے لیے کھلے ہیں۔ انہوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ صوبے اور عوام کو درپیش مسائل کی نشاندہی کریں، کیونکہ حکومت ان مسائل پر بات چیت اور ان کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

 

مزید خبریں