اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے وژن کے تحت خطہ میں معاشی خوشحالی اور علاقائی روابط کے فروغ کیلئے پی آئی اے وسط ایشیائی ریاستوں کیلئے براہ راست پروازیں جلد شروع کرے گا جس سے نہ صرف علاقائی روابط میں تیزی آئے گی بلکہ خطہ میں معاشی اور تجارتی سرگرمیوں میں بھی …
مشیر ایوی ایشن سردار مہتاب احمد خان کی وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے وژن کے تحت خطہ میں معاشی خوشحالی اور علاقائی روابط کے فروغ کیلئے پی آئی اے وسط ایشیائی ریاستوں کیلئے براہ راست پروازیں جلد شروع کرے گا جس سے نہ صرف علاقائی روابط میں تیزی آئے گی بلکہ خطہ میں معاشی اور تجارتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر سے جمعرات کو ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے سردار مہتاب احمد خان کی قیادت میں پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کی سہولت کیلئے اٹھائے گئے خصوصی اقدامات جن میں پروازوں کی بروقت آمد اور روانگی، پی آئی اے میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور پی آئی اے کو جدید اور بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے نہ صرف پی آئی اے کا انفراسٹرکچر بہتر ہو گا بلکہ اسے بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے میں بھی مدد ملے گی۔









