اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) سی پیک کے تحت بننے والے سپیشل اکنامک زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں قلیل مدت کے دوران 40 غیرملکی و مقامی کمپنیوں کی طرف سے صنعتیں لگانے کے لئے 1500 ایکڑ اراضی کی خریداری بڑی کامیابی ہے۔ یہ بات وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت وسرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد نے کہی ہے۔ وہ چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق کی طرف سے اکنامک …
مشیر برائے تجارت وسرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد کا سپیشل اکنامک زون میں جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق بریفنگ کے دوران اظہارخیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) سی پیک کے تحت بننے والے سپیشل اکنامک زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں قلیل مدت کے دوران 40 غیرملکی و مقامی کمپنیوں کی طرف سے صنعتیں لگانے کے لئے 1500 ایکڑ اراضی کی خریداری بڑی کامیابی ہے۔ یہ بات وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت وسرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد نے کہی ہے۔ وہ چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق کی طرف سے اکنامک زون میں جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق بریفنگ لے رہے تھے۔ عبدالرزاق داﺅد نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اکنامک زون کو کامیاب بنانے کے لئے سرمایہ کاروں کو ون ونڈو کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہیلتھ سٹی، فرنیچر سٹی ، اپیرل پارک اور ایگرو پارک کے قیام کو بھی سراہا۔ چیئرمین فیڈمک نے انہیں بتایا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا فیز ون ستمبر میں مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس اکنامک زون میں چین، یورپ، ترکی اور سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے لئے الگ الگ بلاکس بنائے گئے ہیں اور ان ممالک کے سرمایہ کاروں نے یہاں سرمایہ کاری میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر لاہو ر چیمبر آف کامرس کے عہدیداران اور فیڈمک کے افسران بھی موجود تھے۔








