اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بین الاقوامی ترقی کیلئے برطانوی ادارہ ڈی ایف آئی ڈی کی سربراہ مس اینابیل گیری بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹرعبدالحفیظ …
مشیر برائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کی ملاقات پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بین الاقوامی ترقی کیلئے برطانوی ادارہ ڈی ایف آئی ڈی کی سربراہ مس اینابیل گیری بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے پاکستان میں ڈی ایف آئی ڈی کے تعاون سے سکیور ٹرانزیکشن رجسٹری کے افتتاح سمیت دیگر پروگراموں میں معاونت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مستقبل میں ترقیاتی کاموں میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔








