اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے پاکستان میں امریکہ کے سفیر پال جونز نے بدھ کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان میں نیشنل پارکوں کی تعمیر اور ایئر کوالٹی مینجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے ماحولیات کے منفی اثرات سے بچاؤ کیلئے باہمی تعاون پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ …
مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے پاکستان میں امریکہ کے سفیر پال جونز کی ملاقات
اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے پاکستان میں امریکہ کے سفیر پال جونز نے بدھ کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان میں نیشنل پارکوں کی تعمیر اور ایئر کوالٹی مینجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے ماحولیات کے منفی اثرات سے بچاؤ کیلئے باہمی تعاون پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک نے ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کیلئے مستقبل میں بھی مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔ امریکی سفیر نے نیشنل پارک کی تعمیر کیلئے امریکی ماہر کی خدمات فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔ ملاقات میں ملک امین اسلم نے وزیراعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبہ پر بریفنگ دی اور ملک بھر میں جاری شجرکاری مہم کے علاوہ صفائی کے مختلف منصوبوں اور عوام کی بھرپور شرکت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے امریکہ سے استفادہ کرتا رہے گا۔









