اسلام آباد ۔ 3 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ کشمیر کشمیریوں کا ہے اور بھارت نے جابرانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے اس پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے، عالمی برادری کشمیری عوام کو ان کا جائزہ حق دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اٹک میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے موقع …
مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا اٹک میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی سے خطاب
اسلام آباد ۔ 3 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ کشمیر کشمیریوں کا ہے اور بھارت نے جابرانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے اس پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے، عالمی برادری کشمیری عوام کو ان کا جائزہ حق دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اٹک میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے موقع پر ایک ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔ ریلی میں ڈی سی اٹک علی عنان قمر،اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکو کارہ اور حاضرین کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ملک امین اسلم نے کہا کہ مودی اس دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے جس نے پچھلے چھ ماہ سے 80 لاکھ کشمیریوں کی زندگی اجیرن کی ہوئی ہے اور انہیں اس ضمن میں زندگی گذارنے کے لئے بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور ان کی قیادت میں پوری قوم موثر انداز میں کشمیر کا مقدمہ لڑ رہی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری بھارتی مظام کا نوٹس لیتے ہوئے کشمیری عوام کو ان کا جائز حق دلوائے جس کا ان سے وعدہ اقوام متحدہ کی قر اردادوں میں کیا گیا تھا۔









