مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات،

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید جاوید اکبر شاہ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید جاوید اکبر شاہ ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر نوید …

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید جاوید اکبر شاہ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید جاوید اکبر شاہ ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر نوید ملک ،جوائنٹ سیکرٹری آصف گوندل سمیت بار کے وفد نے ڈاکٹر بابر اعوان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد نے ڈاکٹر بابر اعوان کو مبارک باد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ بار ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر بابر اعوان کو اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی سے خطاب کرنے کی دعوت دی جو کہ انہوں نے قبول کر لی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم کے مشیرکو وکلاءکو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا

مزید خبریں