نیروبی ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، صنعت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ ہمارا وژن افریقہ کے ساتھ تجارت کو فروغ دینا ہے اور پاکستانی برآمدات کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کو دگنا کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینیا میں 2روزہ پاک۔افریقہ تجارتی ترقیاتی کانفرنس کے آخری روز گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ …
مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد کی کینیا میں 2روزہ پاک۔افریقہ تجارتی ترقیاتی کانفرنس کے آخری روز گفتگو

مزید خبریں
نیروبی ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، صنعت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ ہمارا وژن افریقہ کے ساتھ تجارت کو فروغ دینا ہے اور پاکستانی برآمدات کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کو دگنا کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینیا میں 2روزہ پاک۔افریقہ تجارتی ترقیاتی کانفرنس کے آخری روز گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کی اشیاءکو افریقی منڈیوں تک رسائی حاصل نہ تھی، پاکستان کا افریقی ممالک سے تجارتی حجم بہت کم ہے، افریقی ممالک کا سالانہ تجارتی حجم ایک ٹریلین ڈالر سے زائد ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ افریقہ سے تجارت کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ افریقہ ہمارے ذہن میں ہے، ہماری خواہش ہے کہ وزراءکی سطح پر روابط میں اضافہ کریں اور تجارت سے متعلق دوطرفہ گروپ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے صدر نے اپنی موجودگی سے ہمیں عزت بخشی ہے، میں آپ سب اور تمام ممالک کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، اپنی موجودگی سے ہمیں اعزاز بخشنے کیلئے میں آپ کا مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آپ پاکستان آئیں ہمیں بہترین اور مہمان نواز میزبان پائیں گے۔ عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ ہم افریقہ میں اپنے سفارتخانوں میں پہلے ہی متعدد نئے تجارتی دفاتر کھول چکے ہیں۔








