نوشہرہ ورکاں انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں سالانہ میلاد جلوس 25 اگست، 11 ربیع الاول بروز منگل نکالا جائے گا۔
نوشہرہ ورکاں ،انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام 25 اگست کو سالانہ میلاد جلوس، تیاریاں مکمل

مزید خبریں
نوشہرہ ورکاں ۔ 24 اگست (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں سالانہ میلاد جلوس 25 اگست، 11 ربیع الاول بروز منگل نکالا جائے گا۔
جلوس بعد از نمازِ مغرب جامع مسجد عیدگاہ محلہ روڑالہ سے برآمد ہوگا اور شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا مصطفائی مرکز پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔جلوس کی قیادت انجمن طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی صدر برادر قیوم ماگرے، اے ٹی آئی پنجاب شمالی کے ناظم احسن کبیر اور مصطفائی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل قاری قاسم مصطفائی کریں گے۔اس موقع پر اے ٹی آئی کے سٹی ناظم حافظ حنظلہ مصطفائی، جنرل سیکرٹری سٹی فخر اقبال، تحصیل ناظم حماد باجوہ اور جنرل سیکرٹری تحصیل عبداللہ رانجھا اور سرمد رسول نے کہا کہ سالانہ میلاد جلوس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جلوس کے شرکاء کا شہر کی مختلف شاہراہوں پر جگہ جگہ پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔انہوں نے شہریوں، عاشقانِ رسول ﷺ اور کارکنانِ انجمن طلباء اسلام سے جلوس میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے اس بابرکت موقع پر محبت، عقیدت اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا جائے۔








