مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام تفصیلی خط

اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے متعلق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹریز کے نام تفصیلی خط میں بھارتی اقدامات پر تحفظات کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر عملدرآمد نہ ہونے سے مقبوضہ …

اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے متعلق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹریز کے نام تفصیلی خط میں بھارتی اقدامات پر تحفظات کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر عملدرآمد نہ ہونے سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ رونما ہو سکتا ہے، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور 70 سال قبل کشمیریوں سے کئے گئے وعدے پر عملدرآمد اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نیویارک میں پاکستان کے مسقل مشن کی جانب سے بھیجا گیا خط سلامتی کونسل کے صدر نے تمام رکن ملکوں میں تقسیم کیا۔

Leave a Reply