اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے موسم سرما میں گندم اور گندم کے آٹے کے وافر مقدار یقینی بنانے کیلئے اس کی برآمد پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔کمیٹی نے نوجوانوں کو تجارت کیلئے وزیراعظم کی قرضہ سکیم پرعملدرآمد کے اداروں کو ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کے سبسڈیچارجز کی ادائیگی اور کابینہ ڈویژن سے منصوبہ بندی …
مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے موسم سرما میں گندم اور گندم کے آٹے کے وافر مقدار یقینی بنانے کیلئے اس کی برآمد پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔کمیٹی نے نوجوانوں کو تجارت کیلئے وزیراعظم کی قرضہ سکیم پرعملدرآمد کے اداروں کو ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کے سبسڈیچارجز کی ادائیگی اور کابینہ ڈویژن سے منصوبہ بندی ‘ ترقی اور اصلاحات ڈویژن کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی مد میں دو ارب روپے کا فنڈ منتقل کرنے کی الگ الگ تجاویز کی بھی منظوری دی۔یہ فیصلہ بدھ کے روز اسلام آباد میں مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا۔ ای سی سی نے وزیراعظم یوتھ بزنس لون سکیم پر عملدرآمد کرنے والی ایجنسیوں کو ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کی سبسڈی چارجز کی ادائیگی کی منظوری دی۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کے طور پر کیبنٹ ڈویژن سے پلاننگ، ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز ڈویژن کو دو ارب روپے کے فنڈز کی منتقلی کی بھی منظوری دی۔ ای سی سی نے فنانس ڈویژن کی تجویز کو زیر غور لاتے ہوئے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام سے ہٹ کر فنانس ڈویژن کے ترقیاتی اخراجات سے وزیراعظم یوتھ بزنس لون سکیم میں 1.516 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی۔ ای سی سی نے ملک میں گندم کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے گندم کے آٹے کی برآمد پر باپبندی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ موسم سرما کے لئے گندم کو ذخیرہ کریں تاکہ موسم سرما میں گندم کی مناسب دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔








