اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے پی ٹی سی ایل کی اتصالات سے نجکاری سے متعلق تمام ایشوز کو جلد حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے آئندہ چند ہفتوں میں تمام سٹیک ہولڈرز کواس ضمن میں سفارشات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ بات وزیراعظم کی طرف سے بنائی گئی بین …
مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی پی ٹی سی ایل کی اتصالات سے نجکاری سے متعلق تمام ایشوز کو جلد حل کرنے کی ضرورت پر زور

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے پی ٹی سی ایل کی اتصالات سے نجکاری سے متعلق تمام ایشوز کو جلد حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے آئندہ چند ہفتوں میں تمام سٹیک ہولڈرز کواس ضمن میں سفارشات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ بات وزیراعظم کی طرف سے بنائی گئی بین الوزارتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے پی ٹی سی ایل کی اتصالات سے نجکاری سے متعلق تمام ایشوز کو حل کرنے کیلئے یہ کمیٹی قائم کی ہے۔اجلاس میں وزیرنجکاری محمدمیاں سومرو، وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی، سیکرٹری نجکاری، سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اوردیگر سینئیرافسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران وزیراعظم کے مشیر کو اتصالات کو پراپرٹیز کی منتقلی اوراتصالات کی جانب سے ادائیگیوں سے متعلق امورپرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم کے مشیر نے اس ضمن میں تمام ایشوز کو سہل انداز میں اورافہام وتفہیم سے حل کرنے کیلئے کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے حکومتی ٹیم کو تمام ایشوز کے جلد حل کیلئے اتصالات کی سینئر انتظامیہ سے رابطہ کرنے اوران کی رائے جاننے کی ہدایت کی تاکہ دونوں فریقوں کے فائدے کیلئے اس معاملہ میں مزید تاخیرنہ ہوں۔








