مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے مالی سال 2018-19ءکے دوران 4.05 ارب روپے کے بچ جانے والے فنڈز کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی ہے، یہ منظوری پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے پروگرام (ایس اے پی) کے تحت دی گئی ہے۔ ای سی سی کا اجلاس پیر کو یہاں کیبنٹ بلاک میں وزیراعظم کے مشیر برائے …

اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے مالی سال 2018-19ءکے دوران 4.05 ارب روپے کے بچ جانے والے فنڈز کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی ہے، یہ منظوری پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے پروگرام (ایس اے پی) کے تحت دی گئی ہے۔ ای سی سی کا اجلاس پیر کو یہاں کیبنٹ بلاک میں وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں ہوا۔ کمیٹی نے کابینہ ڈویژن کی تجویز پر بچ جانے والے فنڈز کے دوبارہ استعمال کی منظوری دی ہے، یہ فنڈز اقوام متحدہ کی گائیڈ لائنز کے تحت ملک میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دوبارہ استعمال کئے جائیں گے۔ ای سی سی نے اکتوبر 2019ءمیں اسلام آباد میں سکیورٹی اخراجات کی مد میں وزارت داخلہ کی تجویز پر 100 ملین روپے کے اخراجات کی بھی منظوری دی ہے تاہم کمیٹی نے عارضی انتظامات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا جس سے کاروباری نقصان اور ملک کا تشخص متاثر ہوا۔ کمیٹی نے اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مستقبل میں سکیورٹی مسائل کے حل کیلئے مستقل حکمت عملی مرتب کی جائے۔ کمیٹی کے اجلاس میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن سے صارفین کو سبسڈی کی فراہمی کیلئے وزارت صنعت و پیداوار کی تجویز پر 6 ارب روپے کی بھی منظوری دی۔ کابینہ نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر 8 نومبر 2019ءکو اس کی منظوری دی تھی تاکہ صارفین کو آٹا، چینی، گھی، دالیں اور چاول سستے نرخوں پر فراہم کئے جا سکیں۔ کمیٹی نے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت، پیداوار و سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دی تاکہ سبسڈی کے عمل کی نگرانی کی جا سکے اور آئندہ اجلاس میں ای سی سی کو اس پر بریفنگ دی جائے۔ وزارت انسداد منشیات کی تجویز پر ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کے تحت 7.904 ارب روپے کی بھی منظوری دی جو امریکی سفارتخانہ انسداد منشیات کی عالمی مہم (آئی این ایل پی) کے تحت فراہم کئے جائیں گے۔ ای سی سی نے ہدایت کی کہ مستقبل میں غیر ملکی ذرائع سے حاصل ہونے والی رقوم کیلئے وزارت خزانہ سے رابطہ کیا جائے تاکہ فنڈز کا بروقت اجراءہو سکے۔ ای سی سی نے مالی سال 2018-19ءکیلئے فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ کے 170.418 ارب روپے کی تقسیم کیلئے آرٹیکل 84۔اے کے تحت قومی اسمبلی کو بھیجنے کیلئے وزارت خزانہ کی تجویز کی بھی منظوری دےدی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں مالی سال 2018-19ءسپلیمنٹری گرانٹس کے حصول کی تفصیلات بھی قومی اسمبلی کو بھیجنے کی منظوری دی۔ ای سی سی کے اجلاس میں قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی وزارت کی تجویز برائے کپاس کے بیج سے تیار کی جانے والی کھل پر 5 فیصد سیلز ٹیکس معافی کی تجویز پر بھی غور کیا اور اس پر تفصیلی غوروخوض کے بعد یہ معاملہ فنانس ڈویژن کو بھیج دیا گیا تاکہ سیلز ٹیکس رعایت کا فیصلہ کیا جا سکے۔ ای سی سی نے آئندہ اجلاس میں فنانس ڈویژن سے اسی پر رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

مزید خبریں