اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مدارس کے طالب علموں کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے اصلاحات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات کے دوران اتحاد تنظیم المدارس پاکستان کے نمایاں اراکین مفتی منیب الرحمن، قاری محمد حنیف جالندھری، محمد یاسین ظفر، …
مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ سے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مدارس کے طالب علموں کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے اصلاحات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات کے دوران اتحاد تنظیم المدارس پاکستان کے نمایاں اراکین مفتی منیب الرحمن، قاری محمد حنیف جالندھری، محمد یاسین ظفر، مولانا عبدالمالک، مولانا نیاز حسین نقوی اور وزارت تعلیم و اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ قومی سلامتی کے مشیر نے مہمانوں کا بھرپور خیرمقدم کیا اور وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سمیت تمام اراکین کی مدارس کے طالب علموں کو مرکزی قومی دھارے میں لانے کے نیک مقصد کیلئے کوششوں کی تعریف کی۔ قومی سلامتی کے مشیر نے مدارس کے طالب علموں کو ملک کے قومی مرکزی تعلیمی دھارے میں شامل کرنے کیلئے اب تک پیش کی گئی تجاویز کے مختلف پہلوﺅں سے آگاہ کیا جس سے وہ نہ صرف ملک کے مفید شہری بن جائیں گے بلکہ اپنی مرضی کا کوئی پیشہ اختیار کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔








