مشیر وزیراعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس

مشیر وزیراعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس فیڈرل فاریسٹری بورڈ کو ازسرنو متحرک کرنے کے احکامات جاری اسلام آباد ۔ 10ستمبر (اے پی پی) مشیر وزیراعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے واضح کیا ہے کہ نیشنل فاریسٹ پالیسی پر عملدرآمد کو ہر حال یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات پیر کو وزارت موسمیاتی تبدیلی میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس …

مشیر وزیراعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس
فیڈرل فاریسٹری بورڈ کو ازسرنو متحرک کرنے کے احکامات جاری

اسلام آباد ۔ 10ستمبر (اے پی پی) مشیر وزیراعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے واضح کیا ہے کہ نیشنل فاریسٹ پالیسی پر عملدرآمد کو ہر حال یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات پیر کو وزارت موسمیاتی تبدیلی میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی خضر حیات اور محکمہ جنگلات کے سینئر افسران شریک ہوئے۔ ملک امین اسلم خان نے فیڈرل فاریسٹری بورڈ کو ازسرنو متحرک کرنے کے احکامات بھی صادر کئے۔ واضح رہے کہ فیڈرل فاریسٹر (ایف ایف بی) گذشتہ سال مشترکہ مفاداتی کونسل نے تمام صوبوں کی باہمی مشاورت کے بعد نیشنل فاریسٹ پالیسی کے تحت منظور کیا تھا۔ فیڈرل فاریسٹری بورڈ میں تمام صوبوں کے نمائندگان شامل ہوں گے اور اس کے اہداف میں ملک بھر میں 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ بھی شامل ہوں گے تاکہ اس منصوبہ پر عملدرآمد پورے ملک میں یکساں طور پر یقینی بنایا جا سکے۔ درخت اگانے کی اس مہم گیر مہم میں ایف ایف بی ایک اہم پلیٹ فارم متصور ہو گا۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جو کہ اس امر کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ حکومت وزیراعظم کے وژن ”سرسبز و شاداب پاکستان“ پر عملدآمد کیلئے کس قدر پرعزم ہے۔