مشیر وزیراعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے گجرات چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) مشیر وزیراعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان سے گجرات چیمبر آف کامرس کے وفد نے منگل کو یہاں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی خضر حیات خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شرکاءوفد نے حکومت کے 10 ارب درخت لگانے کے منصوبہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اپنی نسلوں کو بہتر …

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) مشیر وزیراعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان سے گجرات چیمبر آف کامرس کے وفد نے منگل کو یہاں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی خضر حیات خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شرکاءوفد نے حکومت کے 10 ارب درخت لگانے کے منصوبہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اپنی نسلوں کو بہتر ماحول مہیا کرنے کیلئے اس سے بہتر منصوبہ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے اس منصوبہ کی تکمیل میں گجرات چیمبر آف کامرس کی طرف سے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ صدر چیمبر آف کامرس گجرات نے گجرات اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بھرپور شجرکاری کا بھی عندیہ دیا۔ ملک امین اسلم خان نے شرکاءوفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ 10 ارب درخت اگانے کا یہ منصوبہ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جسے ہم وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں انتہائی احسن طریقہ سے مکمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کا یہ فرض ہے کہ حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس منصوبہ میں شجرکاری کرکے اپنی حصہ ڈالے۔