اسلام آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نوجوان خطاطوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک جامع پروگرام وضع کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے کا آغاز جلد نوجوانوں کے مابین خطاطی کے ایک قومی مقابلے سے کیا جارہا ہے۔ یہ بات انہوں نے سرینا ہوٹل ساو ¿تھ اینڈ سنٹرل ایشیاءکے چیف ایگزیکٹو آفیسر عزیز …
مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کی چیف ایگزیکٹو سرینا ہوٹل عزیز بولانی سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نوجوان خطاطوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک جامع پروگرام وضع کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے کا آغاز جلد نوجوانوں کے مابین خطاطی کے ایک قومی مقابلے سے کیا جارہا ہے۔ یہ بات انہوں نے سرینا ہوٹل ساو ¿تھ اینڈ سنٹرل ایشیاءکے چیف ایگزیکٹو آفیسر عزیز بولانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو مشیر وزیر اعظم کے دفتر میں ان سے ملاقات کی۔ عزیز بولانی نے اس ضمن میں اپنے بھرپور تعاون کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے اس قومی مقابلہ ¿ِ خطاطی میں انہیں قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویڑن سے باضابطہ اشترا ک کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو گی۔ عرفان صدیقی نے عزیز بولانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فنون ِ لطیفہ کے فروغ اور پاکستان کا حقیقی تشخص ابھارنے کے لیے حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کا باہمی تعاون اچھے نتائج پیدا کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ فروغ قومی زبان کے زیر اہتمام خطاطی کے شعبے کی تنظیم نو کی جارہی ہے جس سے مقامی تعلیمی اداروں کے نوجوان استفادہ کر سکیں گے۔








