اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) مشیر وزیراعظم برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ معاشرے میں امن، خیر سگالی اور تحمل و برداشت کے لیے علمی وا دبی سرگرمیوں کا فروغ اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کے روز اکادمی ادبیات میں نو تعمیر شدہ فیض احمد فیض آڈیٹوریم کا رسمی افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ اس آڈیٹوریم میں 450نشستیں …
اکادمی ادبیات میں نو تعمیر شدہ فیض احمد فیض آڈیٹوریم کا افتتاح کر دیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) مشیر وزیراعظم برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ معاشرے میں امن، خیر سگالی اور تحمل و برداشت کے لیے علمی وا دبی سرگرمیوں کا فروغ اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کے روز اکادمی ادبیات میں نو تعمیر شدہ فیض احمد فیض آڈیٹوریم کا رسمی افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ اس آڈیٹوریم میں 450نشستیں لگائی گئی ہیں جبکہ گیلری میں بھی خاصی تعداد میں افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔ آڈیٹوریم کی زیریں منزل میں بھی 300 کے لگ بھگ افراد سما سکتے ہیں۔ اس آڈیٹوریم کی تعمیر پر 9کروڑ روپے کے قریب لاگت آئی ہے۔ عرفان صدیقی نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ یہ عظیم الشان آڈیٹوریم اسلام آباد میں علمی، ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کا اہم ذریعہ بنے گا۔ مشیر وزیراعظم نے ادارہ فروغِ قومی زبان میں شعبہ خطاطی کی گیلری کا باضابطہ افتتاح بھی کیا۔ اس گیلری میں فن ِ خطاطی کے بیش قیمت نمونے رکھے گئے ہیں۔








