اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے دوران مشینری کی قومی درآمدات میں 3.4 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں ابتدائی دس ماہ کے دوران مشینری کی درآمدات 9.5 ارب ڈالر تک کم ہوتی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اپریل کے دوران مشینری کا درآمدی بل …
مشینری کی درآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 3.4 فیصد کمی ہوئی، ادارہ برائے شماریات
اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے دوران مشینری کی قومی درآمدات میں 3.4 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں ابتدائی دس ماہ کے دوران مشینری کی درآمدات 9.5 ارب ڈالر تک کم ہوتی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اپریل کے دوران مشینری کا درآمدی بل 9.8 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی دس مہینوں میں مشینری کی درآمدات میں 3.4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔








