مشینری کی درآمد میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 24 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):ملک میں مشینری کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ ( جولائی 2021 تا فروری 2022) سالانہ بنیاد پر 24 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں مشینری کی درآمد پر6.364 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 24 …

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):ملک میں مشینری کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ ( جولائی 2021 تا فروری 2022) سالانہ بنیاد پر 24 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں مشینری کی درآمد پر6.364 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 24 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشینری کی درآمدات کا مالی حجم 5.147 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔فروری 2022 میں مشینری کی درآمدات میں گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 13.6 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی

، فروری 2022 میں مشینری کی درآمد پر750 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ سال فروری کے مقابلے میں کم ہے ، گزشتہ سال فروری میں مشینری کی درآمدات پر869 ملین ڈالرزرمبادلہ صرف ہواتھا۔