چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (پی آر اے) کے صدر ایم بی سومرو کی خوش دامن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ کا صحافی ایم بی سومرو کی خوش دامن کے انتقال پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (پی آر اے) کے صدر ایم بی سومرو کی خوش دامن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے ایم بی سومرو اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کی کامل مغفرت فرمائے ، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب کرے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔






