32 ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش کا لاہور ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز ہو گیا ہے
ٹیکسٹائل ایشیا نمائش 2026 لاہور ایکسپو سینٹر میں جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔5جولائی (اے پی پی):32 ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش کا لاہور ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز ہو گیا ہے جو کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی )کے تعاون سے پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت جدید ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور عالمی شراکت داری آغاز ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل، گارمنٹ مشینری اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی نمائش میں دنیا بھر سے صنعتکار، سرمایہ کار اور خریدار شریک ہیں، 2 ہزار سے زائد عالمی برانڈز، 425 سے زائد کمپنیاں اور چین، ترکیہ، جرمنی، اٹلی، جاپان، جنوبی کوریا، ملائیشیا، روس سمیت 8 سے زیادہ ممالک کے وفود نمائش میں شرکت کی ، ٹیکسٹائل ایشیا 2026 جدید مشینری، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، ویلیو ایڈڈ مصنوعات اور برآمدات کے فروغ کا مؤثر عالمی پلیٹ فارم بن چکی ہے، ایکو ٹیکسٹائل کانفرنس 2.0 میں گرین مینوفیکچرنگ، قابلِ تجدید توانائی، سرکلر اکانومی اور عالمی رجحانات پر تبادلۂ خیال ہو ا،غیر ملکی نمائش کنندگان نے اس ایونٹ کو پاکستان میں سرمایہ کاری، جدید ٹیکنالوجی اور صنعتی تعاون کیلئے مؤثر عالمی پلیٹ فارم قرار دیا، چین سمیت مختلف ممالک کے سرمایہ کاروں نے پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت میں سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ٹیکسٹائل ایشیا 2026 پاکستان میں سرمایہ کاری، جدید ٹیکنالوجی، برآمدات اور صنعتی ترقی کے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے، جدت، عالمی شراکت داری اور ٹیکنالوجی ڈرائیو ٹیکسٹائل کی بنیاد کے ساتھ پہلا روز اختتام پذیر ہوا۔






