مصباح الحق نے آئی سی سی سپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ جیت لیا

114

دبئی ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے قائد اور مایہ ناز بلے باز مصباح الحق نے پاکستان کےلئے ایک اور اعزاز آئی سی سی سپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ 2016ءجیت لیا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اعلامیے کے مطابق ٹیم پاکستان نے یہ کامیابیاں اپنے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ نہ ہونے کے باوجود حاصل کیں۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم نے کھیل کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مثبت کرکٹ کھیلی۔ تمام کھلاڑیوں کے لیے یہ پیغام ہے کہ بڑھتی عمر کارکردگی میں رکاوٹ نہیں بنتی۔ مصباح الحق نے کہا کہ اسی سال نمبر ون ٹیسٹ ٹیم کا اعزاز پاکستان کو ملا، اب ’سپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ‘ نے ان کے کیریئر کو چار چاند لگادئیے ہیں۔ جنوبی افریقن کرکٹ ایمپائر ماریس ایرسمس کو آئی سی سی کی جانب سے سال کے بہترین ایمپائر کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ پاکستانی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے آئی سی سی سپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ حاصل کیا ہے۔