قیام پاکستان اور اس کے استحام کیلئے مسیحی برادری کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا،سینیٹر کامران مائیکل آج برصغیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مذہبی آہنگی کیلئے کرسمس ٹرین چلائی گئی ہے، وزیر ریلوے سعد رفیق اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ قیام پاکستان اور اس کے استحام کیلئے مسیحی برادری کی قربانیوں کو …
قیام پاکستان اور اس کے استحام کیلئے مسیحی برادری کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا،سینیٹر کامران مائیکل

مزید خبریں
قیام پاکستان اور اس کے استحام کیلئے مسیحی برادری کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا،سینیٹر کامران مائیکل
آج برصغیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مذہبی آہنگی کیلئے کرسمس ٹرین چلائی گئی ہے، وزیر ریلوے سعد رفیق
اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ قیام پاکستان اور اس کے استحام کیلئے مسیحی برادری کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، پاکستان کا پرچم اقلیتی برادری کے بغیر نامکمل ہے، بلاتفریق رنگ و نسل یہ ہم سب کا پاکستان ہے اور اس کے مثبت امیج کو دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے وزارت انسانی حقوق اور وزارت ریلوے نے برصغیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کرسمس امن ٹرین کا آغاز کیا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو کرسمس امن ٹرین کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ وفاقی وزیر سینیٹر کامران مائیکل نے کہا کہ کرسمس ٹرین ملک میں رواداری، محبت اور امن کو فروغ دے گی۔ یہ ملک ہم سب کا ہے اور اس کے استحکام اور امن کیلئے ہم ملکر کام کر رہے ہیں۔ وزیر ریلوے سعد رفیق نے اس موقع پر کہا کہ آج برصغیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مذہبی آہنگی کیلئے کرسمس ٹرین چلائی گئی ہے، مسیحی برادری کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔








