قاہرہ ۔ 14 فروری (اے پی پی) مصر کی سکیورٹی فورسز نے جزیرہ نما سیناءمیں جاری بڑی کارروائی میں 38 جنگجووں کو ہلاک اور پانچ سو سے زیادہ جنگجووں اور مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق مصری فوج نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے انتہائی خطرناک 10 انتہا پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔اس سے پہلے اس نے 28 جنگجووں کو …
مصر، سیناءمیں فورسز کے آپریشن میں 38 جنگجو ہلاک ،500 گرفتار

مزید خبریں
قاہرہ ۔ 14 فروری (اے پی پی) مصر کی سکیورٹی فورسز نے جزیرہ نما سیناءمیں جاری بڑی کارروائی میں 38 جنگجووں کو ہلاک اور پانچ سو سے زیادہ جنگجووں اور مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق مصری فوج نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے انتہائی خطرناک 10 انتہا پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔اس سے پہلے اس نے 28 جنگجووں کو ہلاک کرنے کی اطلاع دی تھی۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ مزید چار سو مشتبہ جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس سے پہلے اس نے 126 جنگجووں کی گرفتاری کی اطلاع دی تھی۔








