مصری صدر اور سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

قاہرہ ۔6جنوری (اے پی پی):مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے قاہرہ کے صدارتی پیلس میں سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا خیرمقدم کیا۔ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں شہزادہ فیصل بن فرحان نے سعودی قیادت کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔ملاقات میں سعودی عرب اور مصر کے درمیان برادرانہ تعلقات، حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے قاہرہ میں مصری ہم …

قاہرہ ۔6جنوری (اے پی پی):مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے قاہرہ کے صدارتی پیلس میں سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا خیرمقدم کیا۔ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں شہزادہ فیصل بن فرحان نے سعودی قیادت کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔ملاقات میں سعودی عرب اور مصر کے درمیان برادرانہ تعلقات، حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے قاہرہ میں مصری ہم منصب ڈاکٹر بدر العاطی سے بھی ملاقات کی۔

سعودی عرب اور مصر کے درمیان دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے خصوصا غزہ کی پٹی، یمن، سوڈان اور صومالیہ سمیت حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر بات کی۔اس موقع پر مصر میں سعودی سفیر صالح بن عید الحصینی اور وزیرخارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ولید السماعیل بھی موجود تھے۔

مزید خبریں