اسلام آباد میں سیکرٹری خارجہ کی قیادت میں یومِ استحصال کے 7 سال مکمل ہونے پر یکجہتی واک

اسلام آباد میں شاہراہ دستور پر وزارتِ خارجہ کے حکام نے سیکرٹری خارجہ کی قیادت میں یومِ استحصال کے 7 سال مکمل ہونے کے موقع پر یکجہتی واک میں شرکت کی جس کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرنا تھا۔

اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):اسلام آباد میں شاہراہ دستور پر وزارتِ خارجہ کے حکام نے سیکرٹری خارجہ کی قیادت میں یومِ استحصال کے 7 سال مکمل ہونے کے موقع پر یکجہتی واک میں شرکت کی جس کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرنا تھا۔

بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ان کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کیا۔ ریلی میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید خبریں