مصر سے جڑی رفح راہداری اگلے یفتے سے کھول دی جائے گی، سربراہ ٹیکنوکریٹ کمیٹی کا اعلان

قاہرہ ۔23جنوری (اے پی پی):مصر سے جڑی رفح راہداری اگلے یفتے سے کھول دی جائے گی۔العربیہ کے مطابق غزہ تک خوراک اور امدادی اشیا کی ترسیل کے لیے سب سے اہم رفح راہداری کو اگلے ہفتے کھول دیا جائے گا۔ یہ راہداری مئی 2024 سے اسرائیلی فوج کے قبضے میں ہے۔ اسرائیل نے غزہ جانے والی خوراک اور دیگر انتہائی بنیادی اشیا حتی کہ ادویات اور ایندھن کی فراہمی کی …

قاہرہ ۔23جنوری (اے پی پی):مصر سے جڑی رفح راہداری اگلے یفتے سے کھول دی جائے گی۔العربیہ کے مطابق غزہ تک خوراک اور امدادی اشیا کی ترسیل کے لیے سب سے اہم رفح راہداری کو اگلے ہفتے کھول دیا جائے گا۔ یہ راہداری مئی 2024 سے اسرائیلی فوج کے قبضے میں ہے۔ اسرائیل نے غزہ جانے والی خوراک اور دیگر انتہائی بنیادی اشیا حتی کہ ادویات اور ایندھن کی فراہمی کی بھی اہل غزہ کے لیے ناکہ بندی کررکھی ہے۔باقی تمام راہداریاں بھی اسرائیلی کنٹرول میں ہیں اور جنگ بندی کے باوجود ان راہداریوں سے محض گنتی کے ٹرک غزہ میں انے دیے جاتے ہیں۔اب جنگ بندی کو تین ماہ سے زیادہ گذرنے کے بعد یہ اعلان سامنے آیا یے کہ اگلے ہفتے سے یہ راہداری کھل جائے گی۔ اعلان فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے سربراہ نے کے روز کیا ہے۔

علی شاث نے ڈیواس سے ایک ویڈیو لنک پر گفتگو کرتے ہوئے کہا امریکی صدر ٹرمپ جس غزہ امن بورڈ کے سربراہ ہیں اس کی کوشش ہوگی کہ پہلے جنگ بندی کے عمل کو مستحکم کرے۔ کیونکہ غزہ کے لیے ٹرمپ امن منصوبے میں جنگ بندی کو الین اور کلیڈی اہمیت حاصل ہے۔ جس کا آغاز دس اکتوبر 2025 کو ہوا تھا۔ اب رفح راہداری کو کھول کر غزہ کا دنیا کی طرف کھلنے والا بڑا گیٹ وے کھول دیا جائے گا۔انہوں نے کہا اس راہداری کے کھلنے کے بعد دوطرفہ امد ورفت کی اجازت دی جائے گی۔ اسلیے میں بڑی خوشی سے اس بات کا علان کرتا ہوں کہ اگلے ہفتے سے یہ راہداری کھولی جارہی ہے۔

علی شاث نے کہا رفح راہداری کے کھلنے ما مطلب واضح ہوگا کہ اب غزہ کا محاصرہ ختم ہوگیا ہے اور اب جنگ ختم ہوگئی ہے۔اس اعلان کے بارے میں رفح راہداری پر قابض اسرائجلی فوج یااسرائیل نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ واضح رہے جنگ بندی کے بعد غزہ کے نصف سے زائد حصے پر اسرائیلی قبضہ جاری ہے۔ ان میں تمام راہداریاں بھی شامل ہیں جن کے توسط سے غزہ میں داخل ہوا جا سکتا ہے۔ غزہ کے باقیماندہ حصے پر حماس کا کنٹرول ہے۔