مصر کی زینہ زین نے کے ٹو سکوائش پی ایس اے ویمنز چیلنجر چیمپئن شپ جیت لی۔ یہ کے ٹو سکوائش کلب کی تاریخ کی پہلی خواتین کی بین الاقوامی چیمپئن شپ تھی۔ٹورنامنٹ کے فائنل میں ٹاپ سیڈ مصر کی زینہ زین نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھرڈ سیڈ امریکہ کی لوسی اسٹیفانونی کو 1-3 سے شکست دی
مصر کی زینہ زین نے کے ٹو سکوائش پی ایس اے ویمنز چیلنجر چیمپئن شپ جیت لی

مزید خبریں
لاہور۔27اپریل (اے پی پی):مصر کی زینہ زین نے کے ٹو سکوائش پی ایس اے ویمنز چیلنجر چیمپئن شپ جیت لی۔ یہ کے ٹو سکوائش کلب کی تاریخ کی پہلی خواتین کی بین الاقوامی چیمپئن شپ تھی۔ٹورنامنٹ کے فائنل میں ٹاپ سیڈ مصر کی زینہ زین نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھرڈ سیڈ امریکہ کی لوسی اسٹیفانونی کو 1-3 سے شکست دی۔ زینہ زین نے یہ مقابلہ 34 منٹ میں 9-11، 7-11، 11-8 اور 3-11 کے سکور سے جیتا۔ فاتح کھلاڑی کو 1,140 ڈالر جبکہ رنر اپ لوسی اسٹیفانونی کو 720 ڈالر بطور انعام دیے گئے۔اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی ون ورلڈ سکوائش کے بانی کرامت اللہ خان اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد نوید عالم تھے
جنہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔کرامت اللہ خان نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد امریکہ میں سکوائش کا فروغ ہے، ہم اگلے برس انعامی رقم میں اضافے کے ساتھ اس ٹورنامنٹ کے دوبارہ انعقاد کے منتظر ہیں۔ انہوں نے ایونٹ کو کامیاب بنانے پر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد نوید عالم کی محنت اور بین الاقوامی تجربے کی خصوصی تعریف کی۔ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد نوید عالم نے تمام شرکا اور سپانسرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پہلی ویمنز انٹرنیشنل چیمپئن شپ کی کامیاب میزبانی ہمارے لیے باعثِ فخر ہے اور مقابلوں کا معیار انتہائی بلند رہا۔ یہ ایونٹ مستقبل میں بڑے ٹورنامنٹس کے لیے ایک مضبوط بنیاد ثابت ہوگا۔








