مصنوعی ذہانت کو انسانیت کے فائدے کیلئے ایک بین الاقوامی عوامی پراڈکٹ بننا چاہئے،چینی وزیر اعظم لی چھیانگ

بیجنگ۔27جولائی (اے پی پی):چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ اس وقت مصنوعی ذہانت کی عالمی ترقی تیز ہو رہی ہے اور اس شعبے میں جدت طرازی اجتماعی کامیابیوں کا رجحان ظاہر کر رہی ہے ، لارج لینگویج ماڈلز، ملٹی ماڈل اے آئی اور ہیومنائیڈ روبوٹس کے شعبے تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں جس سے مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار ترقی کو زیادہ موثر اور مضبوط ذہانت …

بیجنگ۔27جولائی (اے پی پی):چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ اس وقت مصنوعی ذہانت کی عالمی ترقی تیز ہو رہی ہے اور اس شعبے میں جدت طرازی اجتماعی کامیابیوں کا رجحان ظاہر کر رہی ہے ، لارج لینگویج ماڈلز، ملٹی ماڈل اے آئی اور ہیومنائیڈ روبوٹس کے شعبے تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں جس سے مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار ترقی کو زیادہ موثر اور مضبوط ذہانت کی سمت میں فروغ مل رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شنگھائی میں منعقدہ عالمی مصنوعی ذہانت اور عالمی گورننس پر اعلیٰ سطحی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔ چینی میڈیا کے مطابق لی چھیانگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مصنوعی ذہانت کی وجہ سے پیدا ہونے والے خطرات اور چیلنجز نے بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی اور سلامتی کے درمیان توازن کیسے تلاش کیا جائے، اس حوالےسے فوری طور پر مزید اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔لی چھیانگ نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کس طرح تبدیل ہوتی ہے ، اسے انسانیت کے تحت استعمال اور کنٹرول کیا جانا چاہئے اور اچھائی اور اشتراک کی سمت میں ترقی کرنی چاہئے۔ مصنوعی ذہانت کو انسانیت کے فائدے کے لئے ایک بین الاقوامی عوامی پراڈکٹ بننا چاہئے۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔