مظفرگڑھ،جن نکالنے کےلئے خاتون کے ہاتھ پاؤں جلانے والا جعلی پیر گرفتار

63
مظفرگڑھ،جن نکالنے کےلئے خاتون کے ہاتھ پاؤں جلانے والا جعلی پیر گرفتار

مظفرگڑھ۔ 24 دسمبر (اے پی پی):مظفرگڑھ میں جن نکالنے کےلئے خاتون کے ہاتھ پاؤں جلانے والا جعلی پیر گرفتارہوگیا۔تھانہ کوٹ سلطان پولیس نے کافی تگ ودو کے بعد ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا ہے۔

قبل ازیں ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم نے وقوعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزم کوفوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی۔ملزم کے خلا ف تھانہ کوٹ سلطان میں مقدمہ درج ہوچکا ہے۔ملزم اعجاز نے جن نکالنے کےلئے عزرا نامی خاتون کو دہکتے کوئلوں کی انگیٹھی میں کھڑا کرکے اس کے ہاتھ پاؤں جلا دیئے تھے۔

ڈی پی او لیہ محمد وسیم نےایس ایچ او تھانہ کوٹ سلطان اور ان کی ٹیم کےلئے بروقت کارروائی کرکے ملزم گرفتار کرنے پر شاباش اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔