مظفرگڑھ ،گن پوائنٹ پر شہری اغوا، 11 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج،4 گرفتار

گن پوائنٹ پر شہری کو اغوا کر کے شدید تشدد کرنے والے 11 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے 4 ملزمان گرفتار کر لیا گیا ۔

مظفرگڑھ۔ 15 ستمبر (اے پی پی):گن پوائنٹ پر شہری کو اغوا کر کے شدید تشدد کرنے والے 11 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے 4 ملزمان گرفتار کر لیا گیا ۔

ایف آئی آر کے مطابق لیہ کے علاقے تھانہ کوٹ سلطان کی حدود موضع بلوچ خان میں عامر نامی شخص کو محمد یوسف ہڈوار، راشد چانڈیہ، محمد جمیل چانڈیہ، محمد شکیل عرف شاکا چانڈیہ، امیر عبداللہ مچھرانی، دانش جروار، انس لاشاری، مٹھو خان زور اور تین نامعلوم افراد نے گھر جاتے ہوئے راستے سے مبینہ طور پر گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا۔ متاثرہ شخص کے مطابق ملزمان اسے یرغمال بنا کر موضع بلوچ خان میں خواجہ محدود اور خواجہ مغیث کی اراضی پر لے گئے، جہاں اسے مبینہ طور پر برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا،متاثرہ شخص کے مطابق ملزمان نے اس سے ایک لاکھ چالیس ہزار روپے نقدی اور انفینکس موبائل فون بھی چھین لیا،پولیس تھانہ کوٹ سلطان نے متاثرہ شخص کی مدعیت میں 11 ملزمان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات506,342,341,148,149 کے تحت مقدمہ درج کرکے 4 مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے،دیگر ملزمان کی گرفتاری کےلئے پولیس متحرک ہے جبکہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔